راجستھان میں اجمیر کے خواجہ غریب نواز کے 805 ویں سالانہ عرس کے مبارک
موقع پر نائب صدر حامد انصاری کی جانب سے مزار شریف پر مخملی چادر پیش کرکے
دعا کی گئی۔نائب
صدر کی جانب سے بیگم سلمی انصاری چادر لے کر اجمیر شریف پہنچیں اور وی
آئی پی خادم مقدس معيني کے تعاون سے چادر پیش کرکے ملک میں امن چین،
خوشحالی اور بھائی چارے کی دعا کی۔